سورت ممتحنہ کی تفسیر
راوی: عبد بن حمید , عبدالرحمن , معمر , زہری , عروة , عائشہ تعالى عنہا
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْتَحِنُ إِلَّا بِالْآيَةِ الَّتِي قَالَ اللَّهُ إِذَا جَائَکَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَکَ الْآيَةَ قَالَ مَعْمَرٌ فَأَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُوسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ امْرَأَةٍ إِلَّا امْرَأَةً يَمْلِکُهَا قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبد بن حمید، عبدالرحمن، معمر، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالى عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آیت کی وجہ سے امتحان لیا کرتے تھے اِذَاجَاءَکَ المُؤمِنَاتُ یُبَایِعنَک الایة اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو، اس بات پر کہ شریک نہ ٹھہرائیں اللہ کا کسی کو اور چوری نہ کریں اور بد کاری نہ کریں اور اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں اور طوفان نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں اور تیری نافرمانی نہ کریں کسی بھلے کام میں تو ان کی بیعت کر لے اور معافی مانگ ان کے واسطے اللہ سے بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ معمرکہتیہیں کہ ابن طاؤس نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک نے ان عورتوں کیعلاوہ جو آپ کی ملکیت میں تھیں کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidah Ayshah (RA) narrated Allah’s Messenger (SAW) used to examine (women) because of this verse: "When believing women come to you swearing fealty to you that they will not associate with Allah anything, that they will not steal, that they will not commit adultery, that they will not kill their children, that they will not come up with a calumny they forged between their hands and their feet, and that they will not disobey you in what is right, then you accept their fealty and ask Allah’s forgiveness for them. Surely Allah is Forgiving, Merciful." (60 : 12) Mamar said that Ibn Tawus informed him from his father that the hand of Allah’s Messenger (SAW) never touched the hand of a woman except the woman whom he possessed.
[Ahmed 24883, Bukhari 2713, Muslim 1866, Abu Dawud 2941, Ibn e Majah 2875]
