سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی ابن بشار محمد بن جعفر , شعبہ , ابواسحاق , براء
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولُا أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ حَرِيرٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَلْمِسُونَهَا وَيَعْجَبُونَ مِنْ لِينِهَا فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ هَذِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا وَأَلْيَنُ
محمد بن مثنی ابن بشار محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشم کا ایک جوڑا ہدیہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے چھونا شروع کر دیا اور اس کی نرمی کی وجہ سے تعجب کرنے لگےتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کی نرمی کی وجہ سے تعجب کر رہے ہو حالانکہ سعد بن معاذ کے رومال جنت میں اس سے بہتر اور نرم ہوں گے۔
Al-Bara' reported that a garment of silk was presented to Allah's Messenger (may peace be upon him). His Companions touched it and admired its softness; there- upon he said: Do you admire the softness of this (cloth)? The handkerchiefs of Sa'd b. Mu'adh in Paradise are better than this.
