سکرات موت کا بیان ۔
راوی: صد قہ , عبدہ , ہشام اپنے والد سے وہ عائشہ
حَدَّثَنِي صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رِجَالٌ مِنْ الْأَعْرَابِ جُفَاةً يَأْتُونَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْأَلُونَهُ مَتَی السَّاعَةُ فَکَانَ يَنْظُرُ إِلَی أَصْغَرِهِمْ فَيَقُولُ إِنْ يَعِشْ هَذَا لَا يُدْرِکْهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ عَلَيْکُمْ سَاعَتُکُمْ قَالَ هِشَامٌ يَعْنِي مَوْتَهُمْ
صدقہ، عبد ہ، ہشام اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اعرابیوں میں سے کچھ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آتے اور پوچھتے کہ قیامت کب آئے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے چھوٹے کی طرف دیکھ کر فرماتے کہ اگر یہ شخص زندہ رہا تو اس پر بڑھاپا نہیں آئے گا یہاں تک کہ تم پر قیامت آجائے گی ، ہشام نے کہا یعنی موت آجائے گی۔
Narrated 'Aisha:
Some rough bedouins used to visit the Prophet and ask him, "When will the Hour be?" He would look at the youngest of all of them and say, "If this should live till he is very old, your Hour (the death of the people addressed) will take place." Hisham said that he meant (by the Hour), their death.
