مشرکین پر بدعا کرنے کا بیان ۔ اور ابن مسعود نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ تو ان کافروں کے خلاف یوسف علیہ السلام کے سات(قحط) کی طرح سات (قحط) کے ذریعے ہماری مدد فرما اور فرمایا یااللہ ابوجہل پر لعنت فرما اور ابن عمر نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دعا فرمائی کہ یااللہ فلاں فلاں پر لعنت کر یہاں تک کہ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
راوی: عبداللہ بن محمد , ہشام , معمر , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ الْيَهُودُ يُسَلِّمُونَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُونَ السَّامُ عَلَيْکَ فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ إِلَی قَوْلِهِمْ فَقَالَتْ عَلَيْکُمْ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ کُلِّهِ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا يَقُولُونَ قَالَ أَوَلَمْ تَسْمَعِي أَنِّي أَرُدُّ ذَلِکِ عَلَيْهِمْ فَأَقُولُ وَعَلَيْکُمْ
عبداللہ بن محمد، ہشام، معمر، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں، کہ یہود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتے تو کہتے السام علیک حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ان کی یہ بات سمجھ لی، تو انہوں نے کہا کہ تم ہی پر ہلاکت اور لعنت ہو، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! چھوڑو بھی، اللہ تعالیٰ تمام امور میں نرمی کو پسند کرتا ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا، اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ نے نہیں سنا، جو ان لوگوں نے کہا ہے آپ نے فرمایا کیا تم نے نہیں سنا، جو میں نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے، میں نے کہا ہے وعلیکم یعنی تم ہی پر ہو۔
Narrated 'Aisha:
The Jews used to greet the Prophet by saying, "As-Samu 'Alaika (i.e., death be upon you), so I understood what they said, and I said to them, "As-Samu 'alaikum wal-la'na (i.e. Death and Allah's Curse be upon you)." The Prophet said, "Be gentle and calm, O 'Aisha, as Allah likes gentleness in all affairs." I said, "O Allah's Prophet! Didn't you hear what they said?" He said, "Didn't you hear me answering them back by saying, 'Alaikum (i.e., the same be upon you)?"
