صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1302

بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان، اور ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی۔

راوی: قتیبہ بن سعید , حاتم جعد بن عبدالرحمن , سائب بن یزید

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ الْجَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتَمِهِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ

قتیبہ بن سعید، حاتم جعد بن عبدالرحمن، سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میری خالہ مجھے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئی، اور عرض کیا، کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا یہ بھانجا بیمار ہے آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، اور میرے لئے برکت کی دعا فرمائی پھر وضو کیا تو میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی پیا، پھر میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ کے دونوں منڈھوں کے درمیان مہر نبوت کو دیکھا جو دلہن کے پردے کے بٹن کی طرح تھی۔

Narrated As-Sa'ib bin Yazid:
My aunt took me to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! My sister's son is sick." So he passed his hand over my head and invoked for Allah's blessing upon me and then performed the ablution. I drank from the water of his ablution and I stood behind him and looked at his Khatam (the seal of Prophethood) between his shoulders (and its size was) like the button of a tent.

یہ حدیث شیئر کریں