خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل کے بیان میں
راوی: عبیداللہ بن سعید یزید بن ہارون , ابراہیم , سعد , صالح بن کیسان زہری , عروہ سیدہ عائشہ
حدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ ادْعِي لِي أَبَا بَکْرٍ أَبَاکِ وَأَخَاکِ حَتَّی أَکْتُبَ کِتَابًا فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَمَنَّی مُتَمَنٍّ وَيَقُولُ قَائِلٌ أَنَا أَوْلَی وَيَأْبَی اللَّهُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَکْرٍ
عبیداللہ بن سعید یزید بن ہارون، ابراہیم، سعد صالح بن کیسان زہری، عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ اپنے باپ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اپنے بھائی کو بلاؤ تاکہ میں ایک ایسی کتاب لکھوا دوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی خلافت کی تمنا نہ کرنے لگ جائے، اور کوئی کہنے والا یہ بھی نہ کہے کہ میں خلافت کا زیادہ حقدار ہوں اور اللہ اور مؤمنین (رضی اللہ عنھم) سوائے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے اور کسی کی خلافت سے انکار کرتے ہیں۔
A'isha reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) in his (last) illness asked me to call Abu Bakr, her father, and her brother too, so that he might write a document, for he feared that someone else might be desirous (of succeeding him) and that some claimant may say: I have better claim to it, whereas Allah and the Faithful do not substantiate the claim of anyone but that of Abu Bakr.
