مشرک کی کنیت رکھنے کا بیان اور مسورنے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا مگر یہ کہ ابن ابی طالب چاہے ( یعنی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
راوی: موسی بن اسماعیل ابوعوانہ عبدالملک عبداللہ بن حارث بن نوفل عباس بن مطلب
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ بِشَيْئٍ فَإِنَّهُ کَانَ يَحُوطُکَ وَيَغْضَبُ لَکَ قَالَ نَعَمْ هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ لَوْلَا أَنَا لَکَانَ فِي الدَّرَکِ الْأَسْفَلِ مِنْ النَّارِ
موسی بن اسماعیل ابوعوانہ عبدالملک عبداللہ بن حارث بن نوفل عباس بن مطلب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کے لئے دوسروں پر غصہ ہو جاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! وہ جہنم میں کم گہرائی پر ہیں اگر میں نہ ہوتا وہ جہنم کے سب سے پست طبقہ میں ہوتے۔
Narrated 'Abdullah bin Al-Harith bin Naufal:
Abbas bin 'Abdul Muttalib said, "O Allah's Apostle! Did you benefit Abu Talib with anything as he used to protect and take care of you, and used to become angry for you?" The Prophet said, "Yes, he is in a shallow place of Fire. But for me he would have been in the lowest part of the Fire."
