صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1560

سردی کے دنوں میں دوران وحی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ آنے کے بیان میں

راوی: محمد بن بشار , معاذ بن ہشام ابی قرادہ حسن حطان بن عبداللہ رقاشی عبادہ بن صامت

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ نَکَسَ رَأْسَهُ وَنَکَسَ أَصْحَابُهُ رُئُوسَهُمْ فَلَمَّا أُتْلِيَ عَنْهُ رَفَعَ رَأْسَهُ

محمد بن بشار، معاذ بن ہشام ابی قرادہ حسن حطان بن عبداللہ رقاشی حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک جھکا لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بھی اپنے سروں کو جھکا لیتے اور جب وحی ختم ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک اٹھا لیتے تھے۔

'Ubada b. Samit reported that when wahi descended upon Allah's Apostle (may peace be upon him), he lowered his head and so lowered his Companions their heads, and when (this state) was over, he raised his head.

یہ حدیث شیئر کریں