صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1151

انبیاء کے نام پر نام رکھنے کا بیان اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم یعنی اپنے صاحبزادے کا بوسہ لیا۔

راوی: ابو الولید زائدہ زیاد بن علاقہ مغیرہ بن شعبہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ قَالَ انْکَسَفَتْ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ رَوَاهُ أَبُو بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابو الولید زائدہ زیاد بن علاقہ حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جس دن ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے) کا انتقال ہوا تو سورج گہن میں آ گیا ابوبکرہ نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔

Narrated Al-Mughira bin Shuba:
Solar eclipse occurred on the day of Ibrahim's death (the Prophet's son).

یہ حدیث شیئر کریں