صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1116

کسی شخص کا (کسی کو) ویلک کہنا۔

راوی: عبدالرحمن بن ابراہیم ولید اوزاعی زہری ابوسلمہ و ضحاک ابوسعید خدری

حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَالضَّحَّاکِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ ذَاتَ يَوْمٍ قِسْمًا فَقَالَ ذُو الْخُوَيْصِرَةِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْدِلْ قَالَ وَيْلَکَ مَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ فَقَالَ عُمَرُ ائْذَنْ لِي فَلْأَضْرِبْ عُنُقَهُ قَالَ لَا إِنَّ لَهُ أَصْحَابًا يَحْقِرُ أَحَدُکُمْ صَلَاتَهُ مَعَ صَلَاتِهِمْ وَصِيَامَهُ مَعَ صِيَامِهِمْ يَمْرُقُونَ مِنْ الدِّينِ کَمُرُوقِ السَّهْمِ مِنْ الرَّمِيَّةِ يُنْظَرُ إِلَی نَصْلِهِ فَلَا يُوجَدُ فِيهِ شَيْئٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَی رِصَافِهِ فَلَا يُوجَدُ فِيهِ شَيْئٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَی نَضِيِّهِ فَلَا يُوجَدُ فِيهِ شَيْئٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَی قُذَذِهِ فَلَا يُوجَدُ فِيهِ شَيْئٌ قَدْ سَبَقَ الْفَرْثَ وَالدَّمَ يَخْرُجُونَ عَلَی حِينِ فُرْقَةٍ مِنْ النَّاسِ آيَتُهُمْ رَجُلٌ إِحْدَی يَدَيْهِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ أَوْ مِثْلُ الْبَضْعَةِ تَدَرْدَرُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَشْهَدُ أَنِّي کُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ حِينَ قَاتَلَهُمْ فَالْتُمِسَ فِي الْقَتْلَی فَأُتِيَ بِهِ عَلَی النَّعْتِ الَّذِي نَعَتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبدالرحمن بن ابراہیم ولید اوزاعی زہری ابوسلمہ و ضحاک حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مال غنیمت تقسیم فرما رہے تھے کہ ذوالخویصر نے جو بنی تمیم کا ایک فرد تھا کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصاف سے تقسیم فرمایئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیری خرابی ہو میں عدل سے کام نہ لوں گا تو پھر کون عدل کرے گا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا (یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ایسا نہ کرو) اس لئے کہ اس کے بعض ساتھی ایسے ہوں گے کہ تم میں سے ایک ان کی نمازوں اور روزوں کے مقابلے میں اپنی نماز اور روزے کو حقیر سمجھیں گے حالانکہ وہ دین سے اس طرح نکلے ہوئے ہوں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے نہ اس تیر کے پر پر کچھ نشان ہو اور نہ اس کے نیچے اور نہ اس کے پروں پر کچھ باقی ہو اس کی نشانی یہ ہے کہ وہ لوگ مسلمانوں میں تفرقہ کے وقت ظاہر ہوں گے اور ان میں ایک شخص ایسا ہوگا جس کا ہاتھ ایسا ہوگا جیسے عورت کے پستان یا جیسے گوشت کا لوتھڑا جو حرکت کرتا ہو (حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ) میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور (اس کی بھی) گواہی دیتا ہوں کہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ اس جنگ کے وقت موجود تھا وہ مقتولوں میں تلاش کیا گیا تو اسی طرح ملا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔

Narrated Abu Said Al-Khudri:
While the Prophet was distributing (war booty etc.) one day, Dhul Khawaisira, a man from the tribe of Bani Tamim, said, "O Allah's Apostle! Act justly." The Prophets said, "Woe to you! Who else would act justly if I did not act justly?" 'Umar said (to the Prophet ), "Allow me to chop his neck off." The Prophet said, "No, for he has companions (who are apparently so pious that) if anyone of (you compares his prayer with) their prayer, he will consider his prayer inferior to theirs, and similarly his fasting inferior to theirs, but they will desert Islam (go out of religion) as an arrow goes through the victim's body (games etc.) in which case if its Nasl is examined nothing will be seen thereon, and if its Nady is examined, nothing will be seen thereon, and if its Qudhadh is examined, nothing will be seen thereon, for the arrow has gone out too fast even for the excretions and blood to smear over it. Such people will come out at the time of difference among the (Muslim) people and the sign by which they will be recognized, will be a man whose one of the two hands will look like the breast of a woman or a lump of flesh moving loosely." Abu Said added, "I testify that I heard that from the Prophet and also testify that I was with 'Ali when 'Ali fought against those people. The man described by the Prophet was searched for among the killed, and was found, and he was exactly as the Prophet had described him." (See Hadith No. 807, Vol. 4)

یہ حدیث شیئر کریں