کسی شخص کا (کسی کو) ویلک کہنا۔
راوی: موسیٰ بن اسماعیل وہیب خالد عبدالرحمن بن ابی بکرہ ابوبکرہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَثْنَی رَجُلٌ عَلَی رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَيْلَکَ قَطَعْتَ عُنُقَ أَخِيکَ ثَلَاثًا مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَادِحًا لَا مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ أَحْسِبُ فُلَانًا وَاللَّهُ حَسِيبُهُ وَلَا أُزَکِّي عَلَی اللَّهِ أَحَدًا إِنْ کَانَ يَعْلَمُ
موسی بن اسماعیل وہیب خالد عبدالرحمن بن ابی بکرہ ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کسی کی تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری تباہی ہو تو نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جس کسی کو کسی کی تعریف کرنا ہی ہو اور اگر وہ اس کو جانتا ہے تو اسے کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو ایسا گمان کرتا ہوں اور اللہ اس کا نگران ہے اور اللہ کے سامنے میں کسی کا تزکیہ نہیں کرتا ہوں۔
Narrated Abu Bakra:
A man praised another man in front of the Prophet. The Prophet said thrice, "Wailaka (Woe on you) ! You have cut the neck of your brother!" The Prophet added, "If it is indispensable for anyone of you to praise a person, then he should say, "I think that such-and-such person (is so-and-so), and Allah is the one who will take his accounts (as he knows his reality) and none can sanctify anybody before Allah (and that only if he knows well about that person.)".
