صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1112

کسی شخص کا (کسی کو) ویلک کہنا۔

راوی: موسیٰ بن اسماعیل ہمام قتادہ انس

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ

موسی بن اسماعیل ہمام قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کا اونٹ ہنکائے جارہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا اس نے کہا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہوجا اس نے کہا یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ویلک (تیری خرابی ہو) تو اس پر سوار ہوجا۔

Narrated Anas:
The Prophet saw a man driving a Badana (a camel for sacrifice) and said (to him). "Ride it." The man said, "It is a Bandana." The Prophet said, "Ride on it." The man said, "It is a Bandana." The Prophet said, Ride on it, woe to you!"

یہ حدیث شیئر کریں