حیا کا بیان
راوی: احمد بن یونس , عبد العزیز بن ابی سلمہ , ابن شہاب , سالم , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ وَهُوَ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الْحَيَائِ يَقُولُ إِنَّکَ لَتَسْتَحْيِي حَتَّی کَأَنَّهُ يَقُولُ قَدْ أَضَرَّ بِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَائَ مِنْ الْإِيمَانِ
احمد بن یونس، عبد العزیز بن ابی سلمہ، ابن شہاب، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گذرے اور وہ حیاء کے متعلق عتاب کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ تو اس قدر حیاء کرتا ہے، تجھے اس سے نقصان پہنچے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو (ایسا نہ کہو) اس لئے کہ حیاء ایمان کا جزو ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
The Prophet passed by a man who was admonishing his brother regarding Haya and was saying, "You are very shy, and I am afraid that might harm you." On that, Allah's Apostle said, "Leave him, for Haya is (a part) of Faith."
