سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 952

جو شخص کسی کافر کو قتل کرے اس کا اسباب اسی کو دیا جائے

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد اسحق بن عبداللہ , ابوطلحہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ يَعْنِي يَوْمَ حُنَيْنٍ مَنْ قَتَلَ کَافِرًا فَلَهُ سَلَبُهُ فَقَتَلَ أَبُو طَلْحَةَ يَوْمَئِذٍ عِشْرِينَ رَجُلًا وَأَخَذَ أَسْلَابَهُمْ وَلَقِيَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ وَمَعَهَا خِنْجَرٌ فَقَالَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ مَا هَذَا مَعَکِ قَالَتْ أَرَدْتُ وَاللَّهِ إِنْ دَنَا مِنِّي بَعْضُهُمْ أَبْعَجُ بِهِ بَطْنَهُ فَأَخْبَرَ بِذَلِکَ أَبُو طَلْحَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ قَالَ أَبُو دَاوُد أَرَدْنَا بِهَذَا الْخِنْجَرَ وَکَانَ سِلَاحَ الْعَجَمِ يَوْمَئِذٍ الْخِنْجَرُ

موسی بن اسماعیل، حماد اسحاق بن عبد اللہ، ابوطلحہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس دن یعنی حنین کے دن کہ جو شخص کسی کافر کو قتل کرے گا تو اس کافر کا مال واسباب اسی شخص کو ملے گا پس اس دن ابوطلحہ نے بیس کافروں کو قتل کیا اور ان کا سامان بھی لیا اور ابوطلحہ (اپنی بیو ی) ام سلیم سے ملے تو دیکھا ان کے پاس ایک خنجر ہے انہوں نے پوچھا اے ام سلیم یہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم میرا ارادہ یہ ہے کہ اگر کوئی کافر میرے قریب آئے تو میں اس خنجر سے اس کا پیٹ پھاڑ دوں۔ پس ابوطلحہ نے اس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کر دی ابوداؤد نے کہا یہ حدیث حسن ہے۔ ابوداؤد نے کہا ہماری مراد خنجر ہے۔ اس دن اہل عجم کا ہتھیار خنجر تھے

یہ حدیث شیئر کریں