سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 919

قیدیوں کو اسلام پیش کیے بغیر قتل کر ڈالنا

راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , انس بن مالک

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَی رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلُوهُ قَالَ أَبُو دَاوُد ابْنُ خَطَلٍ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَکَانَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ قَتَلَهُ

قعنبی، مالک، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ کے سر پر خود (لوہے کی ٹوپی) تھاجب آپ نے خود اتارا تو ایک شخص آیا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن خطل کعبہ کے پردہ سے چمٹا ہوا ہے (یہ ایک کافر تھا جس کا خون آپ نے مباح کر دیا تھا) آپ نے فرمایا اس کو قتل کر ڈالو ابوداد فرماتے ہیں کہ ابن خطل کا نام عبداللہ تھا اور ابوبرزہ اسلمی نے اس کو قتل کیا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں