رخصت کرتے وقت کیا کہے
راوی: مسدد , عبداللہ بن داؤد , عبدالعزیز بن عمر , اسمعیل بن جریر , قزعہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ قَزَعَةَ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ هَلُمَّ أُوَدِّعْکَ کَمَا وَدَّعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَکَ وَأَمَانَتَکَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِکَ
مسدد، عبداللہ بن داؤد، عبدالعزیز بن عمر، اسماعیل بن جریر، حضرت قزعہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے مجھ سے کہا میں تجھے رخصت کروں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رخصت فرمایا تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فرمایا تھا) میں اللہ کو سونپتا ہوں تیرا دین تیری امانت اور تیرے کام کا انجام۔
