سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1489

تین طلاقوں والی خاتون کے واسطے عدت کے درمیان مکان سے نکلنے کی اجازت کے متعلق

راوی: یعقوب بن ماہان بصری , ہشیم , سیار و حصین و مغیرہ و داؤد بن ابی ہند و اسمعیل بن ابوخالد , شعبی

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مَاهَانَ بَصْرِيٌّ عَنْ هُشَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ وَحُصَيْنٌ وَمُغِيرَةُ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ وَذَکَرَ آخَرِينَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا عَنْ قَضَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَاصَمَتْهُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّکْنَی وَالنَّفَقَةِ قَالَتْ فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُکْنَی وَلَا نَفَقَةً وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ

یعقوب بن ماہان بصری، ہشیم، سیار و حصین و مغیرہ و داؤد بن ابی ہند و اسماعیل بن ابوخالد، حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس پہنچا اور میں نے ان سے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے بارے میں کیا حکم دیا تھا؟ وہ فرمانے لگیں کہ جس وقت میرے شوہر نے مجھ کو تین طلاقیں دے دیں تو میں ایک دن خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئی اور رہائش اور خرچہ کا میں نے ان سے مطالبہ کیا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو مجھ کو کسی قسم کا کوئی خرچہ دلایا اور نہ ہی رہنے کے واسطے مکان دلایا اور مجھ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبداللہ بن ام مکتوم کے مکان میں عدت گزارنے کا حکم فرمایا۔

It was narrated that Fatimah bint Qais said: “My husband divorced me and I wanted to move, so I went to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: ‘Move to the house of your paternal cousin ‘Amr bin Umm Maktum, and observe your ‘Iddah there.” Al-Aswad hit him (Ash-Sha’bl) with a pebble and said: “Woe be to you! Why do you issue such a Fatwa? ‘Umar said: ‘If you bring two witnesses who will testify that they heard that from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (we will believe you), otherwise, we will not leave the Book of Allah for the word of a woman.’ ‘And turn them not out of their (husband’s) homes nor shall they (themselves) leave, except in case they are guilty of some open Fahishah. “ (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں