صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 600

چھوٹوں کا بڑوں کی خدمت کرنے کا بیان

راوی: مسدد , معتمر , معتمر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ قَائِمًا عَلَی الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ الْفَضِيخَ فَقِيلَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَالَ اکْفِئْهَا فَکَفَأْنَا قُلْتُ لِأَنَسٍ مَا شَرَابُهُمْ قَالَ رُطَبٌ وَبُسْرٌ فَقَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ وَکَانَتْ خَمْرَهُمْ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ کَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ

مسدد، معتمر، معتمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں قبیلہ کے پاس کھڑا تھا اور ان لوگوں کو یعنی اپنے چچاؤوں کو فضیح پلارہا تھا اور میں ان میں کمسن تھا، کسی نے آکر کہا شراب حرام کردی گئی، میرے چچا نے کہا اس کو الٹ دو، میں نے اسے الٹ دیا، میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ ان کی شراب کس چیز کی ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا کچی اور پکی کھجوروں کی اور ابوبکر بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یہی ان کی شراب ہوتی ہوگی، تو انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انکار نہیں کیا اور مجھ سے میرے بعض دوستوں نے کہا کہ انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ اس زمانہ میں یہی ان کی شراب ہوتی تھی۔

Narrated Anas:
I was waiting on my uncles, serving them with an alcoholic drink prepared from dates, and I was the youngest of them. (Suddenly) it was said that alcoholic drinks had been prohibited. So they said (to me), 'Throw it away." And I threw it away The sub-narrator said: I asked Anas what their drink was (made from), He replied, "(From) ripe dates and unripe dates."

یہ حدیث شیئر کریں