صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 585

دودھ پینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول من بین فرث ودم لبنا خالصا سائغا للشاربین

راوی: عمربن حفص , حفص , اعمش , ابوصالح , جابر

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يَذْکُرُ أُرَاهُ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ أَبُو حُمَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ النَّقِيعِ بِإِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَّا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا وَحَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا

عمربن حفص، حفص، اعمش، ابوصالح، غالباجابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ابوحمید جو کہ انصاری شخص تھے، نقیع کے دوھ کا ایک برتن نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو ڈھانپ کر کیوں نہیں لائے، اگرچہ ایک لکڑی ہی ہوتی، اس سے ڈھک لینا چاہئے تھا اور مجھ سے ابوسفیان نے، انہوں نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور جابر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو روایت کیا۔

Narrated Jabir:
Abu Humaid, an Ansari man, came from AnNaqi carrying a cup of milk to the Prophet. The Prophet said, "Will you not cover it even by placing a stick across it?"

یہ حدیث شیئر کریں