صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 809

کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں

راوی: محمد بن حاتم , ابوبکر بن نافع عبدی , بہز , حماد بن سلمہ , انس

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَکَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ قَالَ وَقَالَ إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَی وَلْيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الْقَصْعَةَ قَالَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّ طَعَامِکُمْ الْبَرَکَةُ

محمد بن حاتم، ابوبکر بن نافع عبدی، بہز، حماد بن سلمہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی آدمی کا کوئی لقمہ گر جائے تو اسے چاہئے کہ اسے صاف کرکے کھا جائے اور اس لقمہ کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیالہ صاف کرنے کا حکم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نہیں جانتے برکت تمہارے کھانے کے کون سے حصہ میں ہے۔

Anas reported that when Allah's Messenger (may peace be upon him) ate food he licked his three fingers, and he said: When any one of you drops a mouthful he should remove anything filthy from it and then eat it, and should not leave it for the Satan. He also commanded us that we should wipe the dish saying: You do not know in what portion of your food the blessing lies.

یہ حدیث شیئر کریں