صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 440

اگر کسی شخص کو کھانے پر مدعو کیا جائے (اور کوئی دوسرا بھی آجائے) تو کہہ دے کہ یہ میرے ساتھ آگیا ہے اور انس نے کہا کہ جب تم کسی مسلمان کے پاس جاؤ اور وہ متہم نہ ہو تو اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور پینے کی چیز میں سے کھالو۔

راوی: عبداللہ بن ابی الاسود , ابوامامہ , اعمش , شقیق , ابومسعود انصاری

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا شَقِيقٌ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ کَانَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُکْنَی أَبَا شُعَيْبٍ وَکَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي أَصْحَابِهِ فَعَرَفَ الْجُوعَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَهَبَ إِلَی غُلَامِهِ اللَّحَّامِ فَقَالَ اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَکْفِي خَمْسَةً لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَصَنَعَ لَهُ طُعَيِّمًا ثُمَّ أَتَاهُ فَدَعَاهُ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا شُعَيْبٍ إِنَّ رَجُلًا تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَکْتَهُ قَالَ لَا بَلْ أَذِنْتُ لَهُ

عبداللہ بن ابی اسود، ابوامامہ، اعمش، شقیق، ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک انصاری جس کی کنیت ابوشعیب تھی، اس کا ایک غلام تھا جو قصائی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ اپنے صحابہ کرام کے پاس بیٹھے تھے، اس نے آپ کے چہرہ مبارک سے بھوک کا اثرمعلوم کیا، چنانچہ اپنے قصائی غلام کے پاس گیا اور کہا کہ میرے لئے اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، تاکہ میں پانچ آدمیوں سمیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مدعو کر سکوں، اس غلام نے کھانا تیار کیا، پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا، ان لوگوں کے پیچھے ایک آدمی اور بھی ہولیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوشعیب! ایک شخص ہمارے ساتھ آگیا ہے اگر تم چاہو تو اسے آنے دو اور اگر تمہاری خواہش نہ ہو تو اسے چھوڑ دو، انصاری نے کہا نہیں، بلکہ اسے بھی میں اجازت دیتا ہوں۔

Narrated Abu Mas'ud Al-Ansari:
There was an Ansari man nicknamed, Abu Shu'aib, who had a slave who was a butcher. He came to the Prophet while he was sitting with his companions and noticed the signs of hunger on the face of the Prophet . So he went to his butcher slave and said, "Prepare for me a meal sufficient for five persons so that I may invite the Prophet along with four other men." He had the meal prepared for him and invited him. A (sixth) man followed them. The Prophet said, "O Abu Shu'aib! Another man has followed us. If you wish, you may invite him; and if you wish, you may refuse him." Abu Shu'aib said, "No, I will admit him."

یہ حدیث شیئر کریں