سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1300

قرآن ختم کرنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ جَرِيرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ الْقُرْآنَ نَهَارًا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُمْسِيَ وَإِنْ قَرَأَهُ لَيْلًا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُصْبِحَ قَالَ سُلَيْمَانُ فَرَأَيْتُ أَصْحَابَنَا يُعْجِبُهُمْ أَنْ يَخْتِمُوهُ أَوَّلَ النَّهَارِ وَأَوَّلَ اللَّيْلِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ فِيهِ قَوْلُ سُلَيْمَانَ

ابراہیم فرماتے ہیں جب کوئی شخص دن کے وقت قرآن پڑھتا ہے تو فرشتے رات تک اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جو شخص رات کے وقت ختم کرتا ہے تو فرشتے صبح تک اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔ سلیمان فرماتے ہیں میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا ہے کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ وہ دن کے آغاز میں قرآن کو ختم کر لیا کریں یا رات کے آغاز میں ختم کر لیا کریں۔
ابراہیم سے بھی اسی طرح کی روایت منقول ہے تاہم اس میں سلیمان کا قول منقول نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں