سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 245

وادی محصب میں اترنے کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , عبدالرزاق , معمر , علی بن حسین , عمرو بن عثمان , اسامہ بن زید

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا فِي حَجَّتِهِ قَالَ هَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيْلٌ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ نَحْنُ نَازِلُونَ بِخَيْفِ بَنِي کِنَانَةَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَی الْکُفْرِ يَعْنِي الْمُحَصَّبَ وَذَلِکَ أَنْ بَنِي کِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَی بَنِي هَاشِمٍ أَنْ لَا يُنَاکِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ وَلَا يُؤْوُوهُمْ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَالْخَيْفُ الْوَادِي

احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، علی بن حسین، عمرو بن عثمان، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے پوچھا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل کو حج میں کہاں اتریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا عقیل نے ہمارے لئے مکہ میں کوئی گھر چھوڑا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں پر قریش نے کفر پر عہد لیا تھا یعنی محصب میں یہاں بنی کنانہ نے بنو ہاشم کے متعلق عہد لیا تھا کہ ہم ان سے شادی بیاہ نہ کریں گے ان کو پناہ نہ دیں گے اور ان سے کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں گے۔ امام زہری نے کہا کہ خیف وادی کا نام ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں