جو عورت عمرہ کا احرام باندھے پھر اس کو حیض آجائے اور حج کا وقت آن پہنچے تو وہ عمرہ کو چھور دے اور حج کا احرام باندھ لے پھر عمرہ کی قضاء کرے
راوی: قتیبہ بن سعید , سعید بن مزاحم بن ابی مزاحم , عبدالعزیز بن عبداللہ بن اسید , محرش کعبی
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسِيدٍ عَنْ مُحَرِّشٍ الْکَعْبِيِّ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِعْرَانَةِ فَجَائَ إِلَی الْمَسْجِدِ فَرَکَعَ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ أَحْرَمَ ثُمَّ اسْتَوَی عَلَی رَاحِلَتِهِ فَاسْتَقْبَلَ بَطْنَ سَرِفَ حَتَّی لَقِيَ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ فَأَصْبَحَ بِمَکَّةَ کَبَائِتٍ
قتیبہ بن سعید، سعید بن مزاحم بن ابی مزاحم، عبدالعزیز بن عبداللہ بن اسید، حضرت محرش کعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ میں آئے تو مسجد میں تشریف لے گئے اور وہاں نماز پڑھی جو اللہ نے چاہا پھر احرام باندھا اور اپنے اونٹ پر سوار ہو کر بطن سرف کی طرف رخ کر لیا یہاں تک کہ مدینہ کے راستہ پر آگئے پھر صبح مکہ میں جا کر آئے جیسے کوئی رات میں مکہ میں رہا ہو۔
