صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 123

والد کا امام سے اپنی بیٹی بیاہنے کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ کا پیغام بھیجا، میں نے آپ سے حفصہ کا نکاح بلاتامل کردیا

راوی: معلی بن اسد , وہیب , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ وَبَنَی بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ قَالَ هِشَامٌ وَأُنْبِئْتُ أَنَّهَا کَانَتْ عِنْدَهُ تِسْعَ سِنِينَ

معلی بن اسد، وہیب، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے جب مجھ سے نکاح کیا تو اس وقت میں چھ سال کی بچی تھی، اور جب مجھ سے خلوت کی گئی تو میری عمر نو سال تھی، ہشام کہتے ہیں کہ مجھ سے کسی نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نو برس تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں رہیں۔

Narrated 'Aisha:
that the Prophet married her when she was six years old and he consummated his marriage when she was nine years old. Hisham said: I have been informed that 'Aisha remained with the Prophet for nine years (i.e. till his death)." what you know of the Quran (by heart)'

یہ حدیث شیئر کریں