جو شخص مقام مزدلفہ میں امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے
راوی: محمد بن قدامة , جریر , مطرف , شعبی , عروة بن مفرس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي جَرِيرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَکَ جَمْعًا مَعَ الْإِمَامِ وَالنَّاسِ حَتَّی يُفِيضَ مِنْهَا فَقَدْ أَدْرَکَ الْحَجَّ وَمَنْ لَمْ يُدْرِکْ مَعَ النَّاسِ وَالْإِمَامِ فَلَمْ يُدْرِکْ
محمد بن قدامہ، جریر، مطرف، شعبی، عروہ بن مضرس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو کوئی مزدلفہ میں امام اور لوگوں کے ہمراہ وہاں سے واپس ہونے تک موجود رہا تو اس شخص کا حج پورا (اور ادا) ہوگیا جس شخص نے امام اور لوگوں کے ساتھ شرکت نہیں کی تو اس شخص کا حج ضائع ہوگیا۔
It was narrated that ‘Urwah bin Mularris said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever catches up (with Fajr prayer) in Jam’ (Al Muzdalifah) with the Imam and the people (and stays there) until they move on, the he has caught up with -Iajj. Whoever does not catch up with the people and the Imam, then has not caught it (Hajj).” (Sahih)
