سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 222

عمرہ کا بیان

راوی: ہناد بن سری , ابن ابی زائدہ , ابن ابی جریج , محمد بن اسحق , عبداللہ بن طاؤس , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَاللَّهِ مَا أَعْمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ فِي ذِي الْحِجَّةِ إِلَّا لِيَقْطَعَ بِذَلِکَ أَمْرَ أَهْلِ الشِّرْکِ فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ وَمَنْ دَانَ دِينَهُمْ کَانُوا يَقُولُونَ إِذَا عَفَا الْوَبَرْ وَبَرَأَ الدَّبَرْ وَدَخَلَ صَفَرْ فَقَدْ حَلَّتْ الْعُمْرَةُ لِمَنْ اعْتَمَرْ فَکَانُوا يُحَرِّمُونَ الْعُمْرَةَ حَتَّی يَنْسَلِخَ ذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ

ہناد بن سری، ابن ابی زائدہ، ابن ابی جریج، محمد بن اسحاق ، عبداللہ بن طاؤس، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ذی الحجہ میں صرف اس خیال سے عمرہ کرایا تھا کہ مشرکین کا خیال غلط ہو کیونکہ قریش کے لوگ اور وہ لوگ جو ان کے دین پر چلتے تھے یہ کہتے تھے کہ عمرہ کرنے والے کا عمرہ تبھی درست ہوگا جب اونٹ کے بال بڑھ جائیں اور اس کے پیٹ کا زخم اچھا ہو جائے اور ماہ صفر آجائے اور وہ عمرہ کرنا حرام سمجھتے تھے یہاں تک کہ ذی الحجہ اور محرم کا مہینہ گزر جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں