سورت کہف کی فضیلت۔
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ آخِرَ سُورَةِ الْكَهْفِ لِسَاعَةٍ يُرِيدُ يَقُومُ مِنْ اللَّيْلِ قَامَهَا قَالَ عَبْدَةُ فَجَرَّبْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ
زربن حبیش فرماتے ہیں جو شخص سورت کہف کی آخری آیات اس مقصد کے لئے پڑھے گا کہ رات کے وقت جس وقت چاہے بیدار ہوجائے تو وہ اسی وقت بیدار ہوجائے گا۔ عبدہ نامی راوی فرماتے ہیں ہم نے اس کاتجربہ کیا ہے اور اسے ایساہی پایا ہے۔
