جس نے کہا کہ یوم النحر میں خطبہ پڑھے
راوی: ہارون بن عبداللہ ہشام بن عبدالملک , عکرمہ , ہرماس بن زیاد باہلی
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ حَدَّثَنِي الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَی نَاقَتِهِ الْعَضْبَائِ يَوْمَ الْأَضْحَی بِمِنًی
ہارون بن عبداللہ ہشام بن عبدالملک، عکرمہ، حضرت ہرماس بن زیاد باہلی سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی اونٹنی عضباء پر منیٰ میں قربانی کے دن خطبہ پڑھتے دیکھا ہے۔
