تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کی تعلیم حاصل کرے اور اس کا علم دے۔
راوی:
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَ الْقُرْآنَ قَالَ فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقْعَدَنِي هَذَا الْمَقْعَدَ أُقْرِئُ
مصعب بن سعد اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن کا علم حاصل کرتے ہیں اور قرآن کی تعلیم دیتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس جگہ بٹھادیا جہاں میں قران کی تعلیم دیتا ہوں۔
