مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1132

دنیا داری سے اجتناب کرو

راوی:

وعن جبير بن نفير رضي الله عنه مرسلا قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أوحي إلي أن أجمع المال وأكون من التاجرين ولكن أوحي إلي أن ( سبح بحمد ربك وكن من الساجدين . واعبد ربك حتى يأتيك اليقين ) . رواه في شرح السنة وأبو نعيم في الحلية عن أبي مسلم

حضرت جبیر بن نفیر (تابعی) رحمہ اللہ بطریق ارسال روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ مجھ پر یہ وحی نازل نہیں ہوئی ہے کہ میں مال ودولت جمع کروں اور تاجر بنوں بلکہ مجھ پر یہ وحی نازل ہوئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے پروردگار کی حمدوتعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کیجئے، اور سجدہ کرنے والوں (یعنی نمازیوں) میں سے بنیں۔ نیز اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیاوی زندگی کا آخری وقت آجائے۔ اس حدیث کو بغوی نے شرح السنہ میں اور ابونعیم نے کتاب حلیہ میں ابومسلم سے نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں