تفسیر سورت اذا السماء انشقت ! مجاہد نے کہا کہ کتابہ بشمالہ سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی کتاب اپنی پیٹھ کے پیچھے سے لے گا وسق جانوروں کو جمع کر لیتی ہے ظن ان لن یحور اس نے گمان کیا کہ ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آئے گا۔
راوی: سعید بن نضر , ہشیم , ابوبشر , جعفر بن ایا س , مجاہد
حَدَّثَنِا سَعِيدُ بْنُ النَّضْرِ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ جَعْفَرُ بْنُ إِيَاسٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَتَرْکَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ حَالًا بَعْدَ حَالٍ قَالَ هَذَا نَبِيُّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
(آیت) ترجمہ کہ تم ضرور ایک حالت سے دوسری حالت پر سوار ہوں گے۔
سعید بن نضر، ہشیم، ابوبشر، جعفر بن ایاس، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس نے ( لَتَرْکَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ) کے متعلق کہا کہ اس سے حالت کے بعد دوسری حالت مراد ہے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ہے۔
Narrated Ibn Abbas:
(as regards the Verse):–'You shall surely travel from stage to stage (in this life and in the Hereafter).' (It means) from one state to another. That concerns your Prophet.
