مکہ میں بغیر احرام کے واخل ہونا
راوی: قتیبہ , مالک , ابن شہاب , انس
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ وَعَلَيْهِ الْمِغْفَرُ فَقِيلَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلُوهُ
قتیبہ، مالک، ابن شہاب، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر (لوہے) کا ایک خود (جنگی لباس) تھا۔ لوگوں نے عرض کیا ابن خطل کعبہ کے لباس میں لپٹا ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کو قتل کر ڈالو۔
It was narrated from Anas that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered Makkah wearing a helmet. It was said that Ibn Khatal was hanging on to the drapes of the Ka’bah and he said: “Kill him.” (Sahih)
