سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 763

اگر کسی محرم کو جوؤں کی وجہ سے تکلیف ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

راوی: محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین , ابن قاسم , مالک , عبدالکریم بن مالک جزری , مجاہد , عبدالرحمن بن ابی لیلی , کعب بن عجرہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ بْنِ مَالِکٍ الْجَزَرِيِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا فَآذَاهُ الْقَمْلُ فِي رَأْسِهِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ وَقَالَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ مُدَّيْنِ مُدَّيْنِ أَوْ انْسُکْ شَاةً أَيَّ ذَلِکَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْکَ

محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین، ابن قاسم، مالک، عبدالکریم بن مالک جزری، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھے کہ ان کو جوؤں کی وجہ سے سر میں تکلیف ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم فرمایا کہ سر منڈوا دو اور تین روزے رکھو یا پھر چھ مساکین کو دو دو مد کھانا کھلاؤ یا پھر ایک بکری ذبح کرو۔ ان تینوں اشیاء میں سے کوئی بھی چیز تمہارے واسطے کافی ہے۔

It was narrated from Ka’b bin ‘Ujrah, that he was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم in Ihram and he suffered an infestation of head lice. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded him to shave his head and told him: “Fast for three days, or feed six poor persons two Mudds each, or sacrifice a sheep. Whichever one of these you do will be sufficient for you.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں