سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 840

ولاء کا حکم۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُعَمَّرٌ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ أَنَّ امْرَأَةً أَعْتَقَتْ عَبْدًا لَهَا ثُمَّ تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ ابْنَهَا وَأَخَاهَا ثُمَّ تُوُفِّيَ مَوْلَاهَا فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ الْمَرْأَةِ وَأَخُوهَا فِي مِيرَاثِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثُهُ لِابْنِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ أَخُوهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَنَّهُ جَرَّ جَرِيرَةً عَلَى مَنْ كَانَتْ قَالَ عَلَيْكَ

زیاد بن ابومریم بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے اپنے غلام کو آزاد کر دیا اس خاتون کا پھر انتقال ہوگیا اس خاتون نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بھائی چھوڑا پھر وہ غلام جو آزاد ہوا تھا وہ بھی فوت ہوگیا تو اس خاتون کا بیٹا اور بھائی اس غلام کی وراثت کامسئلہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس غلام کی وراثت اس عورت کے بیٹے کو ملے گی اس عورت کے بھائی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اگر یہ غلام کسی جرم کا ارتکاب کرتا تو اس کی ادائیگی کس پر لازم ہوتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم پر لازم ہوتی۔

یہ حدیث شیئر کریں