اللہ تعالیٰ کا قول کہ مگر وہ (شیطان) جو باتوں کو چراتا ہے پاس اس کے پیچھے آگ کے شعلے لگتے ہیں ۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو , عکرمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِذَا قَضَی اللَّهُ الْأَمْرَ وَزَادَ وَالْکَاهِنِ و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ فَقَالَ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا قَضَی اللَّهُ الْأَمْرَ وَقَالَ عَلَی فَمْ السَّاحِرِ قُلْتُ لِسُفْيَانَ آنْتَ سَمِعْتَ عَمْرًا قَالَ سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ لِسُفْيَانَ إِنَّ إِنْسَانًا رَوَی عَنْکَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَيَرْفَعُهُ أَنَّهُ قَرَأَ فُرِّغَ قَالَ سُفْيَانُ هَکَذَا قَرَأَ عَمْرٌو فَلَا أَدْرِي سَمِعَهُ هَکَذَا أَمْ لَا قَالَ سُفْيَانُ وَهِيَ قِرَائَتُنَا
علی بن عبد اللہ، سفیان، عمرو، عکرمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی حدیث کو اسی طرح بیان کرتے ہیں کہ ساحر کے بعد کاہن کا لفظ زیادہ کیا ہے سفیان عمرو سے وہ عکرمہ سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کوئی حکم دیتا ہے اور اس روایت میں (عَلَی فَمْ السَّاحِرِ) کا لفظ ہے علی بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے سفیان سے پوچھا کیا تم نے عمرو سے سنا کہ وہ کہتے تھے میں نے عکرمہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سنا انہوں نے کہا ہاں! علی نے سفیان سے کہا کہ ایک شخص نے تم سے اس طرح روایت کی عمرو عکرمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فزع پڑھا تھا سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو کو اسی طرح پڑھتے سنا اب معلوم نہیں کہ انہوں نے عکرمہ سے سنا تھا یا نہیں مگر ہماری قرأت یہی ہے۔
Narrated Abu Huraira:
(The same Hadith above, starting: 'When Allah has ordained some affair…') In this narration the word foreteller is added to the word wizard.
