صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1879

اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ اس عورت نے اپنے گھر میں یوسف کو فریب دیا جبکہ وہ اس کے گھر میں تھے اس نے دروازے بند کر لئے اور یوسف کو بلایا ہیت کے معنی آ جاؤ یہ عکرمہ نے کہا ہے سعید بھی یہی کہتے ہیں ہیت حورانی زبان کا لفظ ہے۔

راوی: احمد بن سعید , بشر بن عمر , شعبہ , سلیمان , ابووائل , ابومسعود

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ هَيْتَ لَكَ قَالَ وَإِنَّمَا نَقْرَؤُهَا كَمَا عُلِّمْنَاهَا مَثْوَاهُ مُقَامُهُ وَأَلْفَيَا وَجَدَا أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ أَلْفَيْنَا وَعَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ بَلْ عَجِبْتُ وَيَسْخَرُونَ

احمد بن سعید، بشر بن عمر، شعبہ، سلیمان، ابووائل، حضرت ابومسعود سے روایت کرتے ہیں کہ وہ " ھیت" کو ہا کی فتح سے پڑھتے تھے اور بعض نے ہا کو پیش سے پڑھا ہے ابن مسعود نے کہا کہ مجھے اسی طرح سکھایا گیا ہے " مثوی" مقام " الفینا " پایا اور " أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ " اسی سے ہے اسی طرح بل عجبت و یسخرون میں تاء کو پیش سے بیان کیا گیا ہے اور پڑھتے ہیں۔

Narrated Abu Wail:
'Abdullah bin Mas'ud recited "Haita laka (Come you)," and added, "We recite it as we were taught it."

یہ حدیث شیئر کریں