صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1858

اللہ تعالیٰ کا قول کہ دوسرے وہ لوگ ہیں جو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوئے اور انہوں نے اپنا نیک کام برے کام سے ملالیا قریب ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے ۔

راوی: مومل بن ہشام , اسمٰعیل بن ابراہیم , عوف , ابورجاء , سمرہ بن جندب

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ هُوَ ابْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ حَدَّثَنَا سَمُرَةُ بْنُ جُنْدَبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنَا أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتِيَانِ فَابْتَعَثَانِي فَانْتَهَيْنَا إِلَی مَدِينَةٍ مَبْنِيَّةٍ بِلَبِنِ ذَهَبٍ وَلَبِنِ فِضَّةٍ فَتَلَقَّانَا رِجَالٌ شَطْرٌ مِنْ خَلْقِهِمْ کَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَائٍ وَشَطْرٌ کَأَقْبَحِ مَا أَنْتَ رَائٍ قَالَا لَهُمْ اذْهَبُوا فَقَعُوا فِي ذَلِکَ النَّهْرِ فَوَقَعُوا فِيهِ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَيْنَا قَدْ ذَهَبَ ذَلِکَ السُّوئُ عَنْهُمْ فَصَارُوا فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ قَالَا لِي هَذِهِ جَنَّةُ عَدْنٍ وَهَذَاکَ مَنْزِلُکَ قَالَا أَمَّا الْقَوْمُ الَّذِينَ کَانُوا شَطْرٌ مِنْهُمْ حَسَنٌ وَشَطْرٌ مِنْهُمْ قَبِيحٌ فَإِنَّهُمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا تَجَاوَزَ اللَّهُ عَنْهُمْ

مومل بن ہشام، اسماعیل بن ابراہیم، عوف، ابورجاء، حضرت سمرہ بن جندب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کو دو فرشتے آئے اور مجھے ایسے مکان میں لے گئے جو کہ سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بنایا گیا تھا وہاں میں نے کچھ ایسے لوگوں کو دیکھا جن کا نصف بدن نہایت خوبصورت اور نصف بدن بہت ہی بد صورت تھا ایسا کہ تم نے کبھی نہ دیکھا ہوگا ان فرشتوں نے ان سے کہا کہ اس نہر کے اندر گھسو اور وہ گھسے پھر باہر آئے تو ان کی یہ ساری بد صورتی دور ہو چکی تھی اور وہ خوبصورت بن چکے تھے فرشتوں نے مجھ سے کہا کہ یہ جنت عدن ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی مقام و ٹھکانہ ہے پھر فرشتوں نے کہا کہ جن لوگوں کا نصف بدن خوبصورت اور نصف بدن بدصورت دیکھا تھا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا میں اچھے اور برے دونوں کام کئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بخش دیا ہے اور وہ پاک و خوبصورت ہوگئے۔

Narrated Samura bin Jundab:
Allah's Apostle said, "Tonight two (visitors) came to me (in my dream) and took me to a town built with gold bricks and silver bricks. There we met men who, half of their bodies, look like the most-handsome human beings you have ever seen, and the other half, the ugliest human beings you have ever seen. Those two visitors said to those men, 'Go and dip yourselves in that river. So they dipped themselves therein and then came to us, their ugliness having disappeared and they were in the most-handsome shape. The visitors said, 'The first is the Garden of Eden and that is your dwelling place.' Then they added, 'As for those people who were half ugly and half handsome, they were those who mixed good deeds and bad deeds, but Allah forgave them."

یہ حدیث شیئر کریں