صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1816

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ یہودی ہوگئے ہم نے ان پر ناخن والے جانور حرام کردیے۔ اور گائے بکری کی چربی حرام کردی آخر آیت تک ۔ حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ "ذی ظفر" سے شتر مرغ اور اونٹ مراد ہیں اور "حوایا"کا مطلب ہے وہ آنتیں جن میں مینگی رہتی ہے اور بعض کا کہنا ہے کہ "ہادوا"کا مطلب یہود ہوگئے اور سورہ اعراف میں اس کے معنی ہیں توبہ کرنے والے۔

راوی: عمرو بن خالد , لیث , یزید بن ابی حبیب , عطاء , جابر بن عبد الله

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ قَالَ عَطَائٌ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ لَمَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا جَمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوهَا وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ کَتَبَ إِلَيَّ عَطَائٌ سَمِعْتُ جَابِرًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

عمرو بن خالد، لیث، یزید بن ابی حبیب، عطاء، حضرت جابر بن عبد الله سے روایت کرتے ہیں انهوں نے بیان کیا که میں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم کو فرماتے سنا که آپ فرماتے تھے الله تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے که جب چربی کو ان کے لئے حرام کیا گیا، تو انهوں نے اسے پگھلا کر فروخت کیا اور اس کی قیمت وصول کی اور اس کو تیل کہنے لگے اور اس طرح اسے کھایا (دوسری سند) ابوعاصم، عبدالحمید، یزید، عطاء، حضرت جابر، نبی صلی الله علیه وسلم سے اسی حدیث کو روایت کرتے ہیں ۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet said, "May Allah curse the Jews! When Allah forbade them to eat the fat of animals, they melted it and sold it, and utilized its price! "

یہ حدیث شیئر کریں