سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1597

مصیبت پر صبر کرنا

راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , ثابت بن عجلان , قاسم , ابوامامہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ ابْنَ آدَمَ إِنْ صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَی لَمْ أَرْضَ لَکَ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ

ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، ثابت بن عجلان، قاسم، حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں آدم کے بیٹے اگر صدمہ کے شروع میں تو صبر اور ثواب کی امید رکھے تو میں (تیرے لئے) جنت کے علاوہ اور کسی بدلہ کو پسند نہ کروں گا ۔

It was narrated from Abu Umãmah that the Prophet said: “Allah says: ‘0 son of Adam! If you are patient and seek reward at the moment of first shock, I will not approve of any reward for you less than Paradise.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں