سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1595

میّت پر نوحہ کی وجہ سے اس کو عذاب ہوتا ہے

راوی: ہشام بن عمار , سفیان بن عیینہ , عمرو , ابن ابی ملیکہ , عائشہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا کَانَتْ يَهُودِيَّةٌ مَاتَتْ فَسَمِعَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْکُونَ عَلَيْهَا قَالَ إِنَّ أَهْلَهَا يَبْکُونَ عَلَيْهَا وَإِنَّهَا تُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا

ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، عمرو، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک یہودی عورت مر گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے گھر والوں کو اس پر روتے ہوئے سنا تو فرمایا اس کے گھر والے اس پر رو رہے ہیں حالانکہ اس کو اس کی قبر میں عذاب ہو رہا ہے ۔

It was narrated that Aishah said: "A Jewish woman had died, and the Prophet P.B.U.H heard them weeping for her. He said: 'Her family is weeping for her, and she is being punished in her grave.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں