قرآن پڑھنے کا ثواب
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , ابوہریرہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ تَعَالَی يَتْلُونَ کِتَابَ اللَّهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِمْ السَّکِينَةُ وَغَشِيَتْهُمْ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْهُمْ الْمَلَائِکَةُ وَذَکَرَهُمْ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں یعنی مسجد میں جمع ہو کر قرآن پڑھتے ہیں اور پڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر سکینہ نازل فرماتا ہے اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود فرشتوں سے ان کا ذکر فرماتا ہے
