سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1450

قرآن پڑھنے کا ثواب

راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , ہمام , قتادہ , زرارہ بن اوفی , سعد بن ہشام , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ مَاهِرٌ بِهِ مَعَ السَّفَرَةِ الْکِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَؤُهُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ فَلَهُ أَجْرَانِ

مسلم بن ابراہیم، ہشام، ہمام، قتادہ، زرارہ بن اوفی، سعد بن ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قرآن کو مہارت کے ساتھ پڑھتا ہے تو وہ بڑی عزت والے فرشتوں اور نبیوں کے ساتھ ہوگا جس کے لئے قرآن پڑھنا مشکل ہو اور پھر بھی محنت کرتا رہا تو اس کے لئے دوہراجر ہوگا ایک قرآن پڑھنے کا دوسرا اس پر محنت کرنے کا۔

یہ حدیث شیئر کریں