سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1446

شب بیداری اور تہجد کی فضلیت

راوی: محمد بن بشار , یحیی , ابن عجلان , قعقعاع بن حکیم , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنَا الْقَعْقَاعُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّی وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَصَلَّتْ فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِي وَجْهِهَا الْمَائَ رَحِمَ اللَّهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ وَأَيْقَظَتْ زَوْجَهَا فَإِنْ أَبَی نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ الْمَائَ

محمد بن بشار، یحیی، ابن عجلان، قعقاع بن حکیم، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص پر رحمت نازل جو رات تہجد پڑھنے کے لئے اٹھے اور اپنی بیوی کو بھی جگائے اور دونوں تہجد پڑھیں اور اگر اس کی بیوی نہ اٹھ سکے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے دیدے تاکہ وہ جاگ جائے اور رحمت نازل فرمائے اللہ اس عورت پر جو رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھے اور اپنے شوہر کو بھی جگائے اور وہ نہ اٹھے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے دیدے

یہ حدیث شیئر کریں