سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1559

قبر گہری کھودنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , زید بن حباب , موسیٰ بن عبیدة , سعید بن ابی سعید , ادرع سلمی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ الْأَدْرَعِ السُّلَمِيِّ قَالَ جِئْتُ لَيْلَةً أَحْرُسُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَجُلٌ قِرَائَتُهُ عَالِيَةٌ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مُرَائٍ قَالَ فَمَاتَ بِالْمَدِينَةِ فَفَرَغُوا مِنْ جِهَازِهِ فَحَمَلُوا نَعْشَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْفُقُوا بِهِ رَفَقَ اللَّهُ بِهِ إِنَّهُ کَانَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ وَحَفَرَ حُفْرَتَهُ فَقَالَ أَوْسِعُوا لَهُ أَوْسَعَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ حَزِنْتَ عَلَيْهِ فَقَالَ أَجَلْ إِنَّهُ کَانَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، موسیٰ بن عبیدة، سعید بن ابی سعید، حضرت ادرع سلمی فرماتے ہیں کہ میں ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چوکیداری کیلئے آیا تو ایک صاحب کی قرأت بہت اونچی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر آئے تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ریا کار ہے۔ کہتے ہیں کہ پھر انکا مدینہ میں انتقال ہوا لوگوں نے انکا جنازہ تیار کر کے ان کی نعش کو اٹھایا تو نبی نے فرمایا اس کے ساتھ نرمی کرو اللہ بھی اس کے ساتھ نرمی فرمائے یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا کہتے کہ ان کی قبر کھودی گئی تو آپ نے فرمایا اس کی قبر کشادہ کرو اللہ تعالیٰ اس پر کشادگی فرمائے تو ایک صاحب نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو ان کے انتقال پر افسوس ہے ؟ فرمایا جی کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا ۔

It was narrated that Adra' As-Sulami said: "I came one night to guard the Prophet P.B.U.H, and there was a man reciting loudly.The Prophet P.B.U.H came out and I said: '0 Messenger of Allah, this man is showing off.' Then he died in Al-Madinah, and they finished preparing him, then they carried his dead body. The Prophet P.B.U.H said: 'Be gentle with him, may Allah be gentle with him, for he loved Allah and His Messenger.' Then his grave was dug and he (the Prophet P.B.U.H) said: 'Make it spacious for him, and may Allah make it spacious for him.' Some of his Companions said: '0 Messenger of Allah P.B.U.H, you are grieving for him.' He said: 'Yes indeed, for he loved Allah and Bis Messenger.''' (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں