تراویح کا بیان
راوی: احمد بن سعید , عبداللہ بن وہب , مسلم بن خالد , علاء بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا أُنَاسٌ فِي رَمَضَانَ يُصَلُّونَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ مَا هَؤُلَائِ فَقِيلَ هَؤُلَائِ نَاسٌ مَعَهُمْ قُرْآنٌ وَأُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ يُصَلِّي وَهُمْ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابُوا وَنِعْمَ مَا صَنَعُوا قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ هَذَا الْحَدِيثُ بِالْقَوِيِّ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ضَعِيفٌ
احمد بن سعید، عبداللہ بن وہب، مسلم بن خالد، علاء بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے تو دیکھا کہ رمضان کی راتوں میں کچھ لوگ مسجد کے ایک گوشہ میں نماز پڑھ رہے ہیں آپ نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا یہ وہ لوگ ہیں جن کو قرآن حفظ یاد نہیں ہے اس لئے یہ لوگ ابی بن کعب کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان لوگوں نے درست فیصلہ کیا اور اچھا کام کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے اس کی سند میں مسلم بن خالد ضعیف ہیں
