تراویح کا بیان
راوی: ہناد , عبدہ محمد بن عمرو , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ , بن عبدالرحمن عائشہ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ فِي رَمَضَانَ أَوْزَاعًا فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبْتُ لَهُ حَصِيرًا فَصَلَّی عَلَيْهِ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَتْ فِيهِ قَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّهَا النَّاسُ أَمَا وَاللَّهِ مَا بِتُّ لَيْلَتِي هَذِهِ بِحَمْدِ اللَّهِ غَافِلًا وَلَا خَفِيَ عَلَيَّ مَکَانُکُمْ
ہناد، عبدہ محمد بن عمرو، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، بن عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رمضان میں لوگ مسجد میں (تراویح کی نماز) تنہا تنہا پڑھا کرتے تھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک چٹائی بچھائی اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور پھر وہی قصہ بیان کیا (اس حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ا) فرماتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو واللہ میں رات میں بفضل الٰہی غافل نہیں رہا اور نہ ہی تمہارا حال مجھ سے مخفی رہا
