سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1352

تہجد کی رکعتوں کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , محمد بن قیس , حکم بن عتیبہ , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا أَمْسَی فَقَالَ أَصَلَّی الْغُلَامُ قَالُوا نَعَمْ فَاضْطَجَعَ حَتَّی إِذَا مَضَی مِنْ اللَّيْلِ مَا شَائَ اللَّهُ قَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی سَبْعًا أَوْ خَمْسًا أَوْتَرَ بِهِنَّ لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ

عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، محمد بن قیس، حکم بن عتیبہ، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ میمونہ کے پاس رہا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شام کو گھر میں تشریف لائے تو پوچھا کہ کیا لڑکے نے نماز پڑھ لی؟ گھر والوں نے کہا ہاں پڑھ لی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے جب رات گذری جتنی کہ اللہ کو منظور تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور وضو کیا پھر سات یا پانچ رکعتیں طاق کر کے پڑھیں اور سب کے آخر میں سلام پھیرا

یہ حدیث شیئر کریں