رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کے لئے رات میں کس وقت اٹھتے تھے
راوی: ابراہیم بن موسی , ابواحوص , ہناد , ابراہیم , اشعث , مسروق
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح و حَدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ وَهَذَا حَدِيثُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهَا أَيَّ حِينٍ کَانَ يُصَلِّي قَالَتْ کَانَ إِذَا سَمِعَ الصُّرَاخَ قَامَ فَصَلَّی
ابراہیم بن موسی، ابواحوص، ہناد، ابراہیم، اشعث، حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس وقت نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا جس وقت مرغ کی بانگ سنتے تو کھڑے ہو کر نماز شروع کر دیتے۔
