رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کے لئے رات میں کس وقت اٹھتے تھے
راوی: حسین بن یزید , حفص , ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُوقِظُهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِاللَّيْلِ فَمَا يَجِيئُ السَّحَرُ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْ حِزْبِهِ
حسین بن یزید، حفص، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کو جگا دیتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح ہونے سے پہلے اپنے ورد سے فارغ ہو جاتے۔
